بلند شہر: اترپردیش کے ضلع بلندشہر کے ککوڑ علاقے میں پولیس نے ایک مختصر مڈھ بھیڑ کے بعد 25ہزار روپئے کے انعامی گاڑی چور کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی (جرائم) راکیش کمار مشرا نے جمعرات کو بتایا کہ 17/18 جنوری کی رات پولیس ایک طلاع کی بنیاد پر قصبے کی ایرو سٹی کالونی کے نزدیک مشتبہ گاڑیوں کی چیکنگ کررہی تھی کہ بائیک پر ایک مشتبہ شخص آتا دکھائی دیا۔
رکنے کا اشارہ کرنے پر اس نے بائیک کی رفتار تیز کردی۔ بدمعاش کا تعاقب کرنے پر اس کی موٹر سائیکل ایرو سٹی کے نزدیک بے قابو ہوکر پھسل گئی۔ خود کو پولیس سے گھرتا دیکھ اس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ جوابی کاروائی میں بدمعاش گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔
جسے گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار بدمعاش کی شناخت فرما باشندہ فیصل آباد تھانہ کوتوالی شہر بلندشہر کے طور پر ہوئی ہے ۔ اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، کارتوس، چوری کرنے والے آلات، نقدی و بائیک برآمد ہوئی ہے ۔
ایس پی نے بتایا کہ بدمعاش شاطر قسم کا چوری ہے اس کے خلاف تین مقدمے درج ہیں۔ جس کی گرفتاری پر ایس پی نے 25ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیاتھا۔ مختلف تھانوں میں اس کے خلاف دو سال کے اندر بجلی موٹر چوری و دیگر سنگین دفعات میں 23مقدمے درج ہیں۔