اورنگ آباد/ممبئی، 16 مئی ؛مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 255نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ہیلتھ بلیٹن نے پیر کو یہ معلومات دی۔
ریاست میں کورونا انفیکشن کے نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر
78,80,840 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,47,854 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 175 افراد کے کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد اس وائرس سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 77 لاکھ 31 ہزار 467 ہوگئی ہے۔مہاراشٹر میں صحت یابی کی شرح 98.11 فیصد اور موت کی شرح 1.87 فیصد ہے۔
بلیٹن کے مطابق ریاست میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 1518 ہے جو کئی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ یہ راحت کی بات ہے کہ اس عرصے کے دوران مراٹھواڑہ خطہ کے آٹھ اضلاع میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک بھی مریض نہیں ملا۔
ہیلتھ بلیٹن کے مطابق، ریاست میں اب تک 8,05,59,971 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے، جن میں سے 78,80,840 (9.78 فیصد) مثبت پائے گئے ہیں۔