بیکانور؛ 11 نومبر:سوچی میں آئندہ سال فروری میں ہونے والے سرمائی اولمپک کھیلوں کی مشعل کو خلا سے سویوز خلائی گاڑی کے ذریعہ آج زمین پر واپس لایا گیا۔
روسی اور ناسا ٹیلی ویژن کی فوٹیج میں اس خلائی گاڑی کو قزاخ کے ایک علاقہ میں اترتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔روسی خلا باز قیودور یورچخن ، امریکہ کے کارین نائیبرگ اور اٹلی کے لوکا پرمیتانو اس مشعل کو خلا سے اپنے ساتھ لیکر آئے ہیں۔
روس کے میخائل لائی یورین ، امریکہ کے روک مستراشیوپ اور جاپان کے کوٹچی وکاتا نے جمعرات کو اولمپک مشعل کو لیکر بیکانور کاسموڈروم سے سویوز راکٹ کے ذریعہ آئی ایس ایس کے لئے پرواز بھری تھی۔ خلائی مسافروں نے سنیچر کے روز خلا میں اس مشعل کو لیکر چہل قدمی کی تھی۔