نئی دہلی، 21 مارچ (یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس (كووڈ -19) سے متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر 258 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت نے ہفتہ کی صبح بتایا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے 258 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 219 مریض ہندوستانی ہیں جبکہ 39 غیر ملکی شہری ۔
اس وائرس سے ملک بھر میں چار افراد کی موت ہوچکی ہے اور 23 افراد صحت مند ۔قابل غور ہے کہ چین کے صوبہ ہبوئی کے دارالحکومت ووہان سے پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس کی زد میں اب تک دنیا کے 150 سے زائد ملک آ چکے ہیں۔ ہندوستان میں کورونا وائرس کے اب تک 258 کیس سامنے آ چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے درمیان اسے عالمی وبا قرار دیا ہے۔