رانچی، 28 فروری ؛جھارکھنڈ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز کورونا وائرس کے 55 مریض شفایاب اور 26 نئے کیسز پائے گئے ہیں، جب کہ اس دوران کسی کی موت نہیں ہوئی ۔
محکمہ صحت کے مطابق رانچی ضلع سے تین، بوکارو سے تین، دھنباد سے دو، دمکا سے ایک، مشرقی سنگھ بھوم سے سات، گڑھوا سے ایک، گریڈیہ سے دو، گملا سے تین، ہزاری باغ سے دو اور کھونٹی ضلع سے دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں
اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 434363 اور اب تک کل 21003272 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔ ریاست میں اب بھی 481 ایکٹیو کیسز باقی ہیں۔ اب تک 428567 مریض کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
ریاست میں اب تک 5315 مریضوں کی کورونا کی وجہ سے موت ہوچکی ہے۔