اورنگ آباد/ممبئی، 18 مئی (یو این آئی) مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ-19 کے 266 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ ان نئے کیسز کے اضافے کے ساتھ ہی ریاست میں کیسز کی کل تعداد 78,81,235 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 1,47,854 ہو گئی ہے۔اس دوران ریاست میں اس مدت کے دوران 241 مریض صحت یاب ہوئے۔ انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 77,31,829 ہوگئی۔
ریاست کی صحت یابی کی شرح نمایاں طور پر کم ہو کر 98.11 فیصد اور اموات کی شرح 1.87 فیصد پر آ گئی۔
اس وقت ریاست کے مختلف اسپتالوں میں 1,551 مریض زیر علاج ہیں۔بلیٹن میں کہا گیا کہ اب تک 8,05,93,724 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے، جن میں سے 78,81,235 (9.78 فیصد) معاملے ریاست بھر میں مثبت پائے گئے ہیں۔
بلیٹن کے مطابق مراٹھواڑہ خطے کے آٹھ اضلاع میں ایک بھی متاثرہ مریض کی اطلاع نہیں ملی ہے۔