تہران، 14 اکتوبر (ژنہوا) ایران میں بدھ کے روز کورونا وائرس انفیکشنن کے سبب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 279 لوگوں کی موت ہوئی ہیں، جس سے اس وبا سے مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 29349 ہوگئی ہے۔
ایران کی وزارت صحت و طب کی ترجمان سیما سعادت لاری نے اپنی یومیہ پریفنگ میں کہا کہ ایران میں اب تک 313219 کووڈ کے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4830 معاملے سامنے آئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق 2237 نئے مریضوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔