اورنگ آباد،9 نومبر ؛ مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 28 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور تین افراد کی موت ہو گئی ہے۔ صحت کے حکام نے منگل کو یہ اطلاع دی۔
خطے کے تمام ضلع ہیڈکوارٹروں سے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ضلع اورنگ آباد خطے کے آٹھ اضلاع میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ متاثررہا، جہاں نو نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس کے بعد ضلع عثمان آباد میں دو نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ہوگئی۔
ضلع بیڈ میں سات، ضلع پربھنی میں چار، ضلع جالنا میں تین اور ہنگولی، لاتور اور ناندیڑ اضلاع میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔