لکھنؤ : گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اتر پردیش میں کورونا کے 29،754 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور دارالحکومت لکھنؤ کے بلرام پور اسپتال میں 350 نئے بستر تیار کئے جاچکے ہیں۔
اترپردیش کے محکمہ اطلاعات کے ایڈیشنل چیف سکریٹری نونیت سہگل نے یہاں بتایا کہ کووڈ انتظام کے سلسلے میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹیم 11 اراکین کے ساتھ ورچل جائزہ میٹنگ میں ضروری ہدایات دیں۔
ہر جمعہ رات آٹھ بجے سے پیر کی صبح 07 بجے تک پوری ریاست میں ہفتہ وار لاک ڈاؤن رہے گا۔