بارہ بنکی : تھانہ کوتوالی شہر پولیس کے ذریعہ رنگداری مانگنے والے ۶ شاطر ملزمین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے واردات میں استعمال موبائل فون ، ویگن آر کار، موٹرسائیکل اسپلینڈر، دو عددناجائز طمنچہ کارتوس اورملزمین کو گرفتار کرنے کیلئے ۴۰ ہزار روپئے کی ۱۹ گڈیوں (جس میں اوپراور نیچے ۵۰۰و ۲۰۰۰ کے اصلی نوٹ اور بیچ میں پیپر کٹنگ لگی) سمیت بیگ برآمد کرنے میں قابل ذکر کامیابی حاصل کی ہے۔
نام وپتہ گرفتار ملزمین: سچن سنگھ ولد راکیش سنگھ ساکن کچھواتھانہ محمد پر کھالاضلع بارہ بنکی، ویبھوشکلاولد کلدیپ شکلا ساکن چھاؤ چوراہا تھانہ کوتوالی شہر ضلع لکھیم پورکھیری،ہرشت پٹیل ولد رام کشور ورماساکن نکہاتھانہ کھیری ضلع لکھیم پور، پون سنگھ ولد شیوکمار سنگھ ساکن سونی پورتھانہ اترولیا ضلع ہردئی،یوگیش سنگھ ولددلیپ سنگھ ساکن سیکٹر اے سیتا پور روڈاسکیم علی گنج تھانہ مڑیاؤں ضلع لکھنؤ اورفرحان احمد ولد ابرار احمد ساکن آفیسر کالونی تھانہ کوتوالی شہر ضلع لکھیم پور کھیری،سبھی ملزمین کے خلاف تھانہ کوتوالی شہر بارہ بنکی میں مقدمہ قائم کرکے ملزمین کا چالان عدالت کیاگیاجہاں سے مجسٹریٹ نے سبھی ملزمین کوجیل روانہ کردیا ہے۔ گرفتار سبھی ملزمین شاطر قسم کے جرائم پیشہ ور ہیں۔