دبئی کےبرج خلیفہ کے مکین 3 مختلف اوقات میں سحری اور روزہ افطار کرتے ہیں۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں واقع دنیا کی سب سے بلند عمارت برج خلیفہ میں رہائش پذیر12 ہزار افراد ٹاور کی اونچائی کے باعث مختلف اوقات میں سحری اور افطاری کرتے ہیں۔ اوقات کا فرق زمین کے قریب منزلوں اور بہت اونچی منزلوں کے رہائشیوں کے درمیان وقت میں فرق کی وجہ سے ہوتا ہے۔









