یروشلم، 26 اکتوبر (یو این آئی) شمالی غزہ میں جمعہ کے روز تین اسرائیلی ہلاک ہو گئے۔ یہ اطلاع اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے ایک بیان میں دی۔
ہلاک ہونے والے تین فوجیوں میں آئی ڈی ایف کے آرمرڈ کور ٹریننگ ڈویژن میں ٹینک کمانڈر کورس کے ایک افسر اور دو ٹرینی شامل ہیں۔
اسرائیل کے سرکاری ‘کان’ ٹی وی نیوز نے اطلاع دی ہے کہ بیت لاہیہ شہر میں کمال عدوان اسپتال کے محاصرے کے ضمن میں ایک اسرائیلی ٹینک پیش قدمی کرتے ہوئے بظاہر دھماکہ خیز ڈیوائس سے تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں تین فوجی ہلاک ہوگئے۔
چینل کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جمعرات کی رات اسپتال کو گھیرے میں لے لیا اور اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر اسپتال میں داخل 23 مریضوں کو، جن میں زیادہ تر بچے تھے، ان کے تیمارداروں کے ساتھ غزہ کی پٹی کے دیگر اسپتالوں میں منتقل کر دیا۔