ایرانی عدالت نے ملک میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 4 افراد کو سزائے موت سنادی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکام نے مجرموں کی شہریت کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔
ان 4 میں سے 3 افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے 2020 میں ایرانی ایٹمی پروگرام کے بانی سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل میں سہولت کاری کی تھی اور قتل کی کارروائی میں استعمال ہونے والے آلات کی نقل و حرکت میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی مدد کی تھی۔









