باندہ: اترپردیش کے ضلع باندہ میں ہفتہ کو ایک خاتون اور اس کے دو بیٹوں بشمول ایک پولیس کانسٹیبل کو ان کے پڑوسیوں نے قتل کردیا۔ جمعہ کی دیر رات پیش آئی اس واردات میں پولیس نے 4 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔
ھر کے باہر کچرا پھینکنے کے معمولی تنازع اس واردات کا سبب بنا۔ پڑوسی جو کہ متاثرین کے قریبی رشتہ دار بھی ہیں نے ماں راما دیوی (50)، ان کی بیٹی نشا (22) اور بیٹے ابھیشیک (24) کو تیز ہتھیاروں سے قتل کر دیا۔ پولیس کانسٹیبل ابھیشیک پریاگ راج میں تعینات تھا۔ مقتول راما دیوی کا دوسرا بیٹا بھی پولیس کانسٹیبل ہے جو اس وقت ٹریننگ پر ہے۔ آئی جی کے مطابق اس ضمن میں ابھی تک پولیس نے 4 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔