پرتاپ گڑھ۔ : ضلع میں منگل کی شامل سے رات 10تک تین گھنٹوں میں پیش آئے مختلف سڑک حادثات میں 4افراد کی موت ہوگئی۔پولیس نے آج یہاں بتایا کہ پہلا حادثہ ادے پور کے ریہوا کے نزدیک پیش آیا
جہاں سڑک پر اچانک آئی ایک گائے کو بچانے کی کوشش میں بائیک بے قابو ہوکر بجلی کے ستون سے ٹکرا گئی اور حادثے میں بائیک سوار روہت اور بائیک پر سوار دوسرے شخص دھرمیش کی موت ہوگئی۔
دوسرا حادثہ رانی گنج کے جریاری گاؤں میں پیش آیا جہاں شام کو گھر سے باہر قضائے حاجت کے لئے جارہی اوشا سنگھ کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماردی جس میں ان کی موت ہوگئی وہیں کنڈہ کوتوالی کے کھنوری روڈ پر قاضی پور مہاراج پور کے نزدیک ایک پک اپ کی ٹکر میں بائیک سوار پون کی موت ہوگئی۔