سنت کبیر نگر: ضلع میں منگل کو 35افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ضلع میں مجموعی متاثرین کی تعداد 443ہوگئی۔اڈیشنل چیف میڈیکل افسر /نوڈل افسر ڈاکٹر موہن جھا نے بتایا کہ موصول جانچ رپورٹ میں 25 نئے افراد میں کورون وائر س کی تصدیق ہوئی ہے ۔
ان میں بیلہر بلاک کے 16،بگھولی اور سیمریاواں بلاک کے چار۔چار ،خلیل آباد اور ناتھ نگر بلا ک سے پانچ پانچ اور پولی بلاک سے ایک شخص شامل ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت ضلع میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد 165 ہے جبکہ سات مریضوں کی موت ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جن علاقوں میں نئے مریض ملے ہیں انہیں سیل کردیا گیا ہے ۔اور ان کے رابطے میں آنے والے افرد کی شناخت کر کے ان کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے جارہے ہیں۔