اومیش پال اغوا معاملہ میں عتیق احمد سمیت 3 افراد قصوروار قرار، اشرف سمیت 7 ملزمان عدالت سے بری
اومیش پال اغوا کیس میں الہ آباد (پریاگ راج) کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے زور آور لیڈر عتیق احمد کو مجرم قرار دیا ہے
#CORRECTION | Prayagraj MP-MLA Court pronounces mafia-turned-politician Atiq Ahmed, Dinesh Pasi and Khan Saulat Hanif guilty in Umesh Pal kidnapping case.
All the other seven accused, including the brother of Atiq Ahmed – Ashraf – acquitted by the Court. pic.twitter.com/ajK5kapZsJ
— ANI (@ANI) March 28, 2023
الہ آباد: اومیش پال اغوا کیس میں الہ آباد (پریاگ راج) کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے زورآور لیڈر عتیق احمد کو قصوروار قرار دیا ہے۔ عدالت نے عتیق احمد کے علاوہ دنیش پاسی اور خان حنیف کو بھی قصورواور قرار دیا ہے۔ عدالت آج ہی اس معاملہ میں سزا کا بھی اعلان ۔ تاہم، عدالت کی جانب سے اس کے بھائی اشرف سمیت دیگر 7 ملزمان کو بری کر دیا۔ فیصلہ سنائے جانے کے بعد عتیق احمد اور اس کا بھائی اشرف عدالت میں موجود تھے۔ عتیق اور اشرف کی پیشی کے پیش نظر عدالت اور جیل کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ دونوں بھائیوں کو پیر کو دو مختلف جیلوں سے پریاگ راج لایا گیا تھا۔
اومیش پال اغوا کیس 17 سال پرانا ہے، جس میں عتیق احمد مرکزی ملزم ہیں۔ اومیش پال نے اس وقت الزام لگایا تھا کہ 28 فروری 2006 کو عتیق احمد نے انہیں اغوا کرایا تھا۔ ان کا الزام تھا کہ ان پر حملہ کیا گیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی، کیونکہ وہ راجو پال قتل کیس کا واحد گواہ تھے۔