توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جانب سے 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔
فیملی ذرائع کے مطابق پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے ان کی رہائش گاہ زمان پارک سے گرفتار کیا ہے۔اسلام آباد پولیس ملزم کو لے کر زمان پارک سے روانہ ہو گئی۔
ذرائع نے چیرمین پی ٹی آئی کو اسلام آباد لے جانے سے پہلے کوٹ لکھپت منتقل کیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔ اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے مختلف ناکوں پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
#BREAKING: Imran Khan arrested in Pakistan from his Zaman Park residence after being convicted for three years in the Tosha Khana case and disqualified from politics. Imran Khan being transferred to prison.#ImranKhan @Ashley2k41707 @ak_glg06 @Hardy899899 #Pakistan #Crimea pic.twitter.com/EagPOABMDF
— News 24×7🇮🇳 (@News2406) August 5, 2023