پٹنہ، 6 جنوری (یو این آئی) بہار کے ضلع پٹنہ کے دلہن بازار تھانہ علاقہ کے ڈمری کے نزدیک پولیس نے کل شام گئے پْن پْن ندی کے کنارے بالو میں دبے دو نوجوانوں کی لاشیں برآمدکی ہیں۔پولیس ذرائع نے آج بتایاکہ وکرم تھانہ علاقہ کے رہی گاؤں کے رہنے والے سریندر پاسوان (28) اور منٹو (22) گزشتہ 31 دسمبرسے لاپتہ تھا۔ مقامی گاؤں والوں کی اطلاعات کی بنیاد پر دونوں نوجوانوں کی لاشیں پولیس نے ڈمری کے نزدیک پْن پْن ندی کنارے سے برآمد کیں۔ پولیس کے مطابق قصورواروں نے انہیں گلا دبا کر مارنے کے بعد لاشیں بالو کے نیچے دبا دیں۔ذرائع نے بتایاکہ ہلاک شدہ سریندر پاسوان قتل کے ایک معاملے میں ضمانت پر رہا ہوا تھا۔ دونوں نوجوانوں کے قتل کی وجہ کا فوری طورپر پتہ نہیں چل پایا ہے۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے داناپور صدر اسپتال بھیجی گئی ہیں۔