نئی دہلی ، 8 جون (یو این آئی) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دو دن کے اضافے کے بعد منگل کو ریکارڈ سطح پر استحکام رہا۔
معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 95.31 روپے اور ڈیزل 86.22 روپے فی لیٹر پر برقرار رہی۔
گزشتہ 4 مئی سے اب تک 20 دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ، جبکہ باقی 16 دن قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 4.91 روپے اور ڈیزل 5.49 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔
دیگر شہروں میں بھی دونوں ایندھنوں کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ممبئی میں ایک لیٹر پٹرول 101.52 روپے اور ڈیزل 93.58 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔ کولکاتہ میں پٹرول 95.28 روپے اور ڈیزل 89.07 روپے فی لیٹر رہا۔ چنئی میں ایک لیٹر پٹرول 96.71 روپے اور ڈیزل 90.92 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔
آج ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں۔ شہر کا نام —— پٹرول —— ڈیزل
دہلی ——— 95.31 —— 86.22
ممبئی ۔—— 101.52 —— 93.58
چنئی ——— 96.71 -——90.92
کولکاتا ——— 95.28 —— 89.07