نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی آر آر ایم اے) کے ترجمان سریش سنار نے کہا کہ 28 مئی سے 30 جون کے درمیان ملک میں مون سون سے متعلق 682 واقعات پیش آئے جن میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، آسمانی بجلی گرنے اور گرج چمک کے واقعات شامل ہیں۔
نیپال میں 28 مئی کو مانسون کی آمد کے بعد سے ایک ماہ کے دوران کم از کم 31 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ 151 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔ حکام نے منگل کو یہ معلومات دی۔
نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی آر آر ایم اے) کے ترجمان سریش سنار نے کہا کہ 28 مئی سے 30 جون کے درمیان ملک میں مون سون سے متعلق 682 واقعات پیش آئے جن میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، آسمانی بجلی گرنے اور گرج چمک کے واقعات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان قدرتی آفات میں کم از کم 31 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، 151 دیگر زخمی ہوئے اور ایک شخص لاپتہ ہے۔