افغانستان میں موسلا دھار بارش کے باعث آنے والے سیلاب سے اب تک 31 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 40 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارت ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ترجمان شفیع اللہ رحیمی نے بتایا کہ املاک اور کھیتوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مطابق کابل سے 46 کلومیٹر دور صوبے میدان وردک کے ڈسٹرکٹ جلریز میں 26 اموات ہوئی ہیں جبکہ بارشوں سے سیکڑوں مکانات کو نقصانات ہوئے۔









