اسرائیلی فوج نے غزہ پر بمباری کا سلسلہ مزید تیز کردیا، تازہ حملوں میں فلسطینی پناہ گزینوں کو خوراک فراہم کرنے والے ٹرکوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں فلسطینی پناہ گزینوں کو خوراک کی فراہمی پر مامور 9 امدادی کارکن شہید ہوگئے۔









