انقرہ: ترکیہ نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 33 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول کے اطراف 8 صوبوں میں چھاپوں کے دوران 33 جاسوسوں کو گرفتار کیا ہے، ان کے مشن میں اغوا اور جاسوسی کا کام شامل تھا۔









