حیدرآباد۔ ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ پچاس ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ ہر دن موت کے اعداد وشمار بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔
اس بیچ آندھراپردیش کے دارالحکومت حیدرآباد سے ایک بہت ہی تکلیف دہ معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں کے ایک اسپتال میں بھرتی کورونا کے ایک مریض کی موت ہو گئی۔ 34 سالہ مریض نے مرنے سے پہلے اپنے اہل خانہ کو کال اور میسیج بھی کیا تھا۔









