نئی دہلی، 30 دسمبر (یو این آئی) دہلی میں ہلاکت خیز کووڈ19 کے کیسز میں اضافہ کے پیش نظراقلیتی امور کی وزارت نے جمعرات کو 35 ویں ہنر ہاٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا خیال رہے یہ ہنرہاٹ نئی دہلی کے جواہر لال نہرو میں لگایا ہے اور اسے مقررہ وقت سے پانچ روز قبل 31 دسمبر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا .
اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ہنر ہاٹ کا دورہ کرنے والے لوگوں کی بڑی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئےکل دوپہر سے 35 ویں ’ہنر ہاٹ‘ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘‘۔ خیال رہے یہ ’ہنر ہاٹ‘ 5 جنوری 2022 کو ختم ہونے والی تھی۔
’ووکل فارلوکل اور سودیشی سے سوالمبن‘ کے تھیم کے ساتھ منعقدہ 35ویں’ہنر ہاٹ‘ میں ملک کی 30 سے زیادہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 700 سے زیادہ کاریگروں اور دستکاروں نے حصہ لیا۔
وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے نہ صرف ملک کے فنون اور دستکاری کے ورثے کی حفاظت کی ہے بلکہ اس پہل کے ذریعے نئی توانائی اور مارکیٹس اور مقامی مصنوعات کو مواقع فراہم کئے۔
انہوں نے کہا’’ گزشتہ تقریباً چھ برسوں میں ہنر ہاٹ کے ذریعے 7 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ کاریگروں، دستکاروں اور ان سے وابستہ لوگوں کو روزگار اور خود روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ ان میں سے 50 فیصد سے زیادہ خواتین کاریگراور دستکار ہیں‘‘۔
وزیر موصوف نے کہا کہ ہنر ہاٹ ہندوستان کے وراثت اور ثقافت کے تحفظ اور اس کے فروغ کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم ہے اور یہ مقامی اور خود انحصار ہندوستان کے لیے وزیر اعظم کے ویژن کو پورا کرنے کے راستے پر آگے بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا’’ ہنر ہاٹ تھری وی ’وشوکرما‘ وراثت کا وکاس‘ کے لیے بھی ایک طاقتور پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے۔
35 ویں ہنر ہاٹ کا افتتاح مرکزی وزیر محنت اور روزگار بھوپیندر یادو، مرکزی وزیر ثقافت میناکشی لیکھی نے 23 دسمبر کو جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم نئی دہلی میں کئی دوسرے لیڈروں کی موجودگی میں کیا تھا۔