مشرقی شام میں آج بدھ کو دہشت گردانہ حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 36 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق مشرقی شام میں واقع دیر الزور علاقے کے “کبجاب” صحرا میں عام شامی شہریوں پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں 36 افراد کے جاں بحق ہونے کے علاوہ 35 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 11 دیگر افراد لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔









