اورنگ آباد، 2 اگست ؛ مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) وبا کے 376 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور چار افراد کی موت ہوچکی ہے۔
صحت کے عہدیداروں نے پیر کو یہ اطلاع دی۔
تمام ضلعی ہیڈ کوارٹروں سے یو این آئی کی جانب سے جمع کی گئیں تفصیلات کے مطابق، خطے کے آٹھ اضلاع میں سے بیڑ سب سے زیادہ متاثر رہا ہے جہاں 200 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے بعد اورنگ آباد میں 36 کیس رپورٹ ہوئے اور ایک شخص کی موت ہوئی۔ اس دوران پانچ کیس پربھنی میں ایک موت، عثمان آباد میں 83 کیس، لاتور میں 27 کیسز، جالنا میں 24، ہنگولی میں ایک اور ناندیڑ میں اس دوران کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔