ابوجا : نائیجیریا میں ہیضے کی وبا سے مرنے والوں کی تعداد 382 ہو گئی ہے۔ نائجیرین سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی سی) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں خاص طور پر شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے بعد ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ جنوری سے اب تک 11 ہزار 820 افراد میں ہیضے کی تشخیص ہوئی ہے اور اس وبا سے جان کی بازی ہارنے والے افراد کی تعداد 382 ہوگئی ہے۔