یروشلم، 9 اکتوبر (ژنہوا) اسرائیل میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 3،855 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ فعال کیسز کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 336 ہوگئی ہے۔
جمعرات کو وزارت صحت نے بتایا کہ اسی عرصہ میں 40 افراد کی ہلاکت سے ہلاک شدگان کی تعداد 1،864 ہوگئی ہے۔ انتہائی سنگین مریضوں کی تعداد 865 ہے اور فی الحال اسپتالوں میں 1،592 مریض داخل ہیں۔
دریں اثنا 4،958 مریضوں کی شفایابی کے ساتھ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 2،21،571 ہوگئی ہے۔ جبکہ فی الحال فعال کیسز کی تعداد 61،899 ہے۔