مدینہ منورہ ؛مدینہ منورہ میں تیز رفتار ٹرک نے گاڑیوں کو کچل دیا،جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 دیگر زخمی ہو گئے۔ ٹریفک حکام نے اپنے بیان میں بتایا کہ حادثہ علی بن ابی طالب روڈ پر پر اس وقت پیش آیا، جب مال بردار ٹرک ٹریفک سگنل پر رکنے کے بجائے کھڑی گاڑیوں پر چڑھ گیا۔
حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ حادثے کی اطلات ملتے ہی 6امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کر دی گئیں۔ حادثے کے بعد 4افراد نے موقع ہی پر دم توڑ دیا،جب کہ 5زخمیوں کو فوری طورپر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔