بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں مسافر ٹرین میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے ٹرین میں آتشزدگی کا الزام اپوزیشن کارکنوں پر عائد کیا ہے۔
ڈھاکا ریلوے پولیس کے سربراہ انور حسین نے خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شبہ ہے مسافر ٹرین میں آگ تخریب کاری ہے۔ جنہوں نے ہڑتال اور ٹرانسپورٹ بلاک کی ان کے ساتھیوں نے آگ لگائی۔
پولیس کے مطابق ایک ہفتے میں ٹرین پر مشتبہ حملے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔