دمشق : وسطی شام کے حما کے گاؤں حیالین میں اتوار کو ایک موٹرسائیکل پر سوار بندوق برداروں نے نمازیوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کر دی جس میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 13 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع مقامی میڈیا ‘شام ایف ایم’ کی رپورٹ میں دی گئی۔
اطلاعات کے مطابق حملہ آور نے ایک مسجد سے باہر آنے والے افراد کو نشانہ بنایا جس سے خوف و ہراس پھیل گیا اور ایمرجنسی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
شامی شہری دفاع کی ٹیمیں زخمیوں کی مدد کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جب کہ سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور کی تلاش شروع کردی۔
حکام نے ابھی تک اس حملے کے محرکات کا انکشاف نہیں کیا ہے جس کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔