اورنگ آباد / ممبئی، 16 جون (یو این آئی) مہاراشٹرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 4,024 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں اوراس دوران دو لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ ہیلتھ بلیٹن میں جمعرات کو یہ اطلاع فراہم کی گئی۔
ان نئے کیسز کے ساتھ ریاست میں متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 79,19,412 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 1,47,877 ہو گئی ہے۔
اس دوران 3,028 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے اور اس کے ساتھ اب تک اس وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 77,52,304 ہو گئی ہے ۔
ریاست میں شفایابی کی شرح میں نمایاں کمی درج کی گئی ، جو کہ 97.89 فیصد ہے، جبکہ شرح اموات 1.86 فیصد ہے ۔
ریاست بھر میں اب تک 8,14,28,228 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے جن میں سے 79,19,412 پازیٹو پائے گئے ہیں ۔
بلیٹن میں کہا گیا کہ اس وقت ریاست میں ایکٹو کیسز کی تعداد 19,261 ہے، جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
دریں اثنا، مراٹھواڑ خطے سے کورونا کے 15 نئے معاملے درج ہوئے ہیں، جن میں سے 9 لاتور سے، چار اورنگ آباد سے اور دو جالنہ سے سامنے آئے ہیں