امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں طوفان اور سیلاب کے باعث41 اموات ہوگئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا کے بگ بینڈ ریجن میں 140 میل فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہے جس کی وجہ سے گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔
فلوریڈا کے جزیرہ سیڈارکی میں آندھی سے سمندر میں کشتیاں الٹ گئیں۔سمندری طوفان ’ہیلین‘ ریاست جارجیا کی طرف بڑھنے لگا
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا کی ریاستوں فلوریڈا اور ورجینیا میں 48 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔
طوفان سے متاثر ریاستوں میں 900 پروازیں منسوخ اور 3300 پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ سمندری طوفان کمزور ہو کر کیٹیگری 1 کا ہوگیا ہے، گزشتہ روز یہ کیٹیگری 4 کا تھا۔