کوالالمپور، 17 دسمبر؛ ملیشیا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووِڈ-19) کے 4,262 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 27,07,402 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی۔وزارت صحت کے مطابق جمعرات کی رات دیر گئے تک اس وبا سے 37 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 31,026 ہو گئی ہے۔
وزارت کی ویب سائٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران 4,985 مریض صحتیاب ہوئے ۔ ملک میں اب تک 2,620,147 افراد اس وبا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔
ملک میں ابھی 56,229 ایکٹیو کیسز ہیں ۔ ان میں سے 383 مریضوں کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے اور 198 مریضوں کو آکسیجن سپورٹ پر رکھا گیا ہے۔
ملیشیا میں جمعرات کو 1,75,511 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ اب تک ملک میں 79.5 فیصد آبادی کو کورونا کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے جبکہ 78.2 فیصد لوگوں کو ویکسین کی دونوں خوراکیں دی جا چکی ہیں۔