لندن،19 جنوری؛برطانیہ میں ہلاکت خیز کورونا وائرس نے زندگیاں نگلنا شروع کردی ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 438 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔رپورٹس کے مطابق 24 فروری 2021 کے بعد ہلاکتوں کی یہ سب سے بلند شرح ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں تقریباً ایک لاکھ افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، روس میں مزید 31 ہزار افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔دوسری جانب آسٹریلیا میں ایک روز کے دوران کورونا کے ایک لاکھ سے زائد کیسز سامنے آگئے۔
ماہرین کے مطابق اومیکرون ویرینٹ ڈیلٹا ویرینٹ سے چار گنا زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے، اومیکرون کا مریض تین دن تک بیمار رہتا ہے جبکہ ڈیلٹا ویرینٹ کا مریض چار دن تک وائرس کی لپیٹ میں رہتا ہے۔
دونوں ویرئنٹس میں تیز بخار، سر درد، نزلہ اور جسم میں درد ہوتا ہے، اومیکرون کے مریض کو خشک کھانسی ہوتی ہے۔
ڈیلٹا ویرینٹ میں مریض کو سانس کی تکلیف کا سامنا رہتا ہے، اومیکرون میں گلے میں خراش جبکہ ڈیلٹا میں گلے میں درد ہوتا ہے۔
ڈیلٹا ویرینٹ میں سونگھنے اور چکھنے کی حس ختم ہوجاتی ہے،اومیکرون میں شدید بیمار ہونے کے امکانات 70 فیصد تک کم جبکہ اسپتال جانے کے امکانات 80 فیصد کم ہیں۔