نئی دہلی، 24 اگست ؛عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی جنگ میں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مہاراشٹر، تمل ناڈو اور آندھرا پردیش میں بالترتیب 258، 97 اور 93 متاثرہ افراد ہلاک ہوگئے۔
ان تینوں ریاستوں میں مہاراشٹر میں کووڈ 19 کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 2026 اور آندھرا پردیش میں 353 تک بڑھ گئی، جبکہ تامل ناڈو میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 169 کی کمی واقع ہوئی۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے پیر کے روز جاری ہوے والے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 61،408 نئے مریض سامنے آنے کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 31،06،348 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ، 836 افراد کی موت ہونے کی وجہ سے ملک میں اموات کی تعداد 57،542 ہوگئی ہے۔ جبکہ ملک میں صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 23،38،085 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس زير علاج مریضوں کی تعداد مستقل طور پر بڑھ کر 710،771 ہو گئی ہے۔