نئی دہلی، 10 جولائی (یواین آئی) کورونا وائرس (کووڈ ۔19) نے مہاراشٹر اور تمل ناڈو میں اب تک 357180 افراد کو متاثر کیا ہے ، جو اب تک ملک میں کل آبادی کا پینتالیس فیصد ہے۔
کووڈ ۔19 سے جہاں مہاراشٹر میں 230599 افراد متاثر ہوئے ہیں وہیں تمل ناڈو میں اب تک 126581 افراد جان لیواوبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 26506 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جسکے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 797802 ہوگئی ہے۔ ملک میں اب تک 21604 افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں اور 495513 افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے 276685 فعال کیسز موجود ہیں۔
وزارت صحت کے آج جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکزکے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد حسب ذیل ہے۔
ریاست ………………… فعال کیسز… شفایاب ہوئے…… ہلاک شدگان …… متاثرین
انڈمن نکوبار — 68 ——– 83 ——– 0 ——– 151
آندھرا پردیش ———— 11383 —- 12154 —- 277 —– 23814
اروناچل پردیش —- 180 ——– 120 ——- 2 ——– 302