نئی دہلی، 22 جنوری (؛ دو دن تک مستحکم رہنے کے بعد جمعہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا۔ملک میں پٹرول کی قیمتیں اس وقت ریکارڈ سطح پر ہیں۔ ڈیزل کی قیمتیں دہلی کے علاوہ تاریخی لحاظ سے اعلی سطح پر ہیں۔
گھریلو مارکیٹ کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 25 مہنگا ہوا اور اس کی قیمت 85.45 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ ممبئی اور کولکتہ میں قیمت 24 پیسے اضافے سے بالترتیب 92.04 اور 86.87 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ چنئی میں اس کی قیمت میں 22 پیسہ ضافہ ہوا اور ایک لیٹر پٹرول 88.07 روپے میں فروخت ہوا۔ پٹرول نے ممبئی میں پہلی بار 92 روپے اور چنئی میں پہلی بار 88 روپے فی لیٹر کو عبور کیا ہے۔
دہلی میں ڈیزل کی قیمت 25 پیسے اضافے کے بعد 75.63 روپے فی لیٹر ہوگئی ، جو 30 جولائی 2020 کے بعد ریکارڈ سطح ہے۔ اس کی قیمت 27 پیسے اضافے سے ممبئی میں 82.40 روپے ، چنئی میں 23 پیسے اضافے کے بعد 80.90 روپے اور کولکتہ میں یہ 26 پیسے اضافے کے ساتھ 79.23 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ پٹرول ڈیزل
دہلی —— 85۔ 45 —— 75.63
ممبئی ——- 92.04 —— 82.40
چنئی —— 88.07 —— 80.90
کولکاتا — 86.87 —— 79.23