نئی دہلی ، 26 اگست ؛ ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے کیسز دو دن سے بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 46،164 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اسی عرصے کے دوران 607 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بدھ کو ملک میں 80 لاکھ 40 ہزار 407 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 60 کروڑ 38 لاکھ 46 ہزار 475 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 46،607 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 25 لاکھ 58 ہزار 530 ہو گئی ہے۔
اس دوران 34 ہزار 159 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد تین کروڑ 17 لاکھ 88 ہزار 440 ہو گئی ہے۔
اسی عرصے میں ایکٹیو کیسز 11،398 سے بڑھ کر 3 لاکھ 33 ہزار 725 ہو گئے ہیں۔ اسی دوران 607 مزید مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4،36،365 تک پہنچ گئی ہے۔