پٹنہ، 24 اگست (ہ س)۔ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن بہار میں مبینہ زمین، ریلوے نوکریوں کے معاملے میں چھاپہ ماری کی کارروائی کررہی ہے۔
یہ چھاپہ ماری راشٹریہ جنتا دل کے دو لیڈروں ایم پی اشفاق کریم اور ایم ایل سی سنیل سنگھ کے گھر پر آج صبح سے جاری ہے۔ چھاپہ ماری کی کارروائی پر آر جے ڈی ایم ایل سی و بسکومان پٹنہ کے صدر سنیل سنگھ کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ جان بوجھ کر کیا جا رہا ہے، اس کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ وہ یہ سوچ رہے ہیں کہ ڈر کی وجہ سے اراکین اسمبلی ان کے حق میں آ جائیں گے‘‘۔ واضح ہو کہ سی بی آئی کی ٹیم صبح 7.30 بجے سے سنیل سنگھ کے گھر پر موجود ہے۔