ماسکو ، 29 مئی (اسپوتنک) برازیل میں 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ -19 کے 49،768 نئے کیسز سامنے آنے سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 16،391،930 ہوگئی ۔ وزارت صحت نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی ۔اب تک اس وبا سے 14.81 لاکھ سے زیادہ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ایک دن پہلے ملک میں کورونا کے 67،000 سے زیادہ کیسز کی تصدیق ہوئی تھی ۔
برازیل ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے 11 مارچ 2020 کو کووڈ 19 کو وباء قرار دیا تھا ، اب تک دنیا بھر میں 169.14 ملین سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 3.51 ملین سے زیادہ اموات ہوئی ہیں ۔