کویت میں داعش کے رکن سمیت 5 مجرموں کو سزائے موت دے دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویت کی سینٹرل جیل میں مجرموں کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق 3 مجرموں کو قتل جبکہ ایک کو منشیات فروشی اور ایک داعش کے رکن کو بم دھماکے میں ملوث ہونے کے جرم میں سزائے موت دی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق قتل کے ایک مجرم کا تعلق مصر جبکہ منشیات فروش کا تعلق سری لنکا سے تھا۔رپورٹس کے مطابق قتل کے ایک مجرم کا تعلق کویت سے ہی تھا جبکہ بم دھماکے میں ملوث اور دیگر ایک مجرم کا تعلق ظاہر نہیں کیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ان دونوں مجرموں کے حوالے سے یہ بتایا گیا ہے کہ یہ افراد غیر قانونی طریقے سے کویت میں رہ رہے تھے۔
واضح رہے کہ 2015ء میں داعش گروپ نے مسجد میں خود کش حملہ کیا تھا جس میں 26 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔