بارہ بنکی : پولیس کے مطابق ان کو اطلاع ملی کہ کچھ بدمعاش تھانہ کوتوالی شہر علاقہ کے رہنے سوت مل فیکٹری کے پیچھے جنگل میں چھپے ہیں جو کسی بڑی واردات کو انجام دے سکتے ہیں۔
موصول اطلاع پر کرائم برانچ و تھانہ کوتوالی سٹی اور تھانہ جہانگیر آباد کی مشترکہ ٹیم موقع پر پہنچی تو پولیس ٹیم کو دیکھ کر گرفتاری سے بچنے کیلئے بدمعاشوں کے ذریعہ پولیس ٹیم پر فائرنگ کی گئی۔
پولیس ٹیم کے ذریعہ کی گئی اپنے حفاظت میں فائرنگ میں دو بدمعاشوں کے پیر میں گولی لگنے سے وہ زخمی ہوگئے۔ زخمی/گرفتار ملزمین موتی لال ولد آنجہانی رام منوہر ساکن ٹھکھتا بدرولی تھانہ قیصر ضلع بہرائچ، ننھے عرف نانھ ولد موتی لال ساکن مجہرا ٹوکلی تھانہ قیصر گنج ضلع بہرائچ علاج کیلئے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے اور راجت رام ولد پرسادی، پیشکار ولد موتی لال، ہری لال ولد گنگو ساکنان مجہرا ٹوکلی تھانہ قیصرگنج ضلع بہرائچ کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
دیگر فرار ایک بدمعاش کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم کے ذریعہ تلاش کی جا رہی ہے۔ گرفتار بدمعاشوں کے قبضے سے دو عدد طمنچہ 315 بور و دو زندہ کارتوس اور 3 کھوکھا کارتوس، چوری کرنے کے اوزار، 40103 روپئے نقد، 9 عدد سکے چاندی کے، 4 عدد گلاس چاندی کے، ایک عدد چمچ سونے کا، 4 عدد موبائل فون، دو آدھار کارڈ برآمد کئے گئے۔ ابتدائی جانچ سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم موتی لال پر نقب زنی و چوری کے 20 مقدمے اور ملزم ننھے عرف نانھ پر 10 مقدمات درج ہیں۔