ماسکو:روس نے امریکا کے سابق صدر باراک اوباما سمیت 500 امریکیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ مسلسل روس پر پابندیاں عائد کر رہی ہے۔
سابق امریکی صدر براک اوباما سمیت 500 امریکیوں پر ملک میں داخلے پر پابندی روس مخالف اقدامات کا ردعمل ہے۔ امریکا کو یہ بات بہت پہلے سمجھ لینا چاہیے تھی کہ ہمارے خلاف کیے گیے ہر اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ امریکا نے گزشتہ روز روس کی سیکڑوں کمپنیوں اور افراد کو پابندی کی فہرست میں شامل کیا تھا۔
Former US President Barack Obama, late-night television host Stephen Colbert and CNN’s Erin Burnett are some of the “500 Americans” Russia has banned from entering the country https://t.co/1pHqr9LCQX
— CNN International (@cnni) May 19, 2023