ریاض ؛ حرمین شریفین میں رمضان المبارک کے دوران 50ہزار نئے سبز قالین بچھا دیے گئے ۔ حرمین کی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام روزے داروں اور نمازیوں کے آرام کے لیے کیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں بنائے گئے قالین معیارات اور کئی تکنیکی خصوصیات کے حامل ہیں۔
ہر قالین پر ایک الیکٹرانک چپ اور کوڈ ہے،جسے ریڈیو فریکوئنسی کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔ قالین کی صفائی کے شعبے کے ڈائریکٹر جابر احمد الوداعانی نے بتایا قالینوں کو تیار کرنے میں 11 ماہ لگے ہیں۔