اورنگ آباد ، 16 جون (یو این آئی) مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 512 نئے کیسز سامنے آئے اور 38 مریضوں کی موت ہوگئی۔
طبی احکام نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی ۔ تمام اضلاع صدردفاتر سے یواین آئی کی جانب سے جمع کئے گئے اعداد شمار کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں لاتورسب سے زیادہ متاثر رہا ، جہاں انفیکشن کے 39 نئے کیسز سامنے آئے اور 14 افراد کی موت ہوگئی۔
اس کے بعد اورنگ آباد میں 120 نئے کیسز اور سات کی موت ، عثمان آباد میں 105 نئے کیسز اور چھ کی موت جبکہ بھیڑ میں 157 نئے کیسز اور پانچ افراد کی موت ہو گئی ۔ وہیں پربھنی میں 34 نئے کیسز اور چار افراد کی موت ، جالنہ میں 30 نئے کیسز اور دوموت ، ناندیڑ میں 20 نئے کیسز اور ہنگولی میں چار نئے کیسز درج کئے گئے ۔