عراق میں53 سرکاری عہدیداروں کی گرفتاری اور طلبی کے احکامات جاری کردیئے گئے، 8 عہدیداروں کےوارنٹ گرفتاری بدعنوانی کےالزامات پرجاری ہوئے۔انسداد بدعنوانی کمیشن کا کہنا ہے کہ 45 عہدیداروں کو تحقیقاتی کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے احکامات دیئے گئے ہیں، گرفتاری و طلبی کے احکامات 3 سابق وزراء، 2 گورنر اور 6 سابق گورنروں کے نام جاری ہوئے۔
کمیشن کا کہنا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کے 3موجودہ، ایک سابق رکن کے خلاف تحقیقات کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔عراقی صدر کا کہنا ہے کہ بدعنوان شخصیات نے 2003 سے 150 ارب ڈالر عراق سے بیرون ممالک منتقل کیے گئے۔