اورنگ آباد ، 17 جون (یو این آئی) مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 552 نئے کیسز سامنے آئےاور 28 مریضوں کی موت ہوگئی۔
طبی احکام نے جمعرات کے روز یہ اطلاع دی۔ تمام ضلع صدر مقامات سے یواین آئی کی جانب سے جمع کئے گئےاعداد شمارمطابق خطے کےآٹھ اضلاع میں سے ضلع عثمان آباد سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں انفیکشن کے 115 نئے کیسز سامنے آئے اور نو افراد کی موت ہوگئی۔
اس کے بعد لاتور میں 53 نئے کیسز اور آٹھ کی موت ، اورنگ آ باد میں 100 نئے کیسز اورپانچ کی موت ، بھبیڑ میں 165 نئے کیسز اور چار افراد کی موت ہو گئی ۔ وہیں ناندیڑ میں 53 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ، ہنگولی میں 5 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ، جالنہ میں 40 نئے کیسز اور پربھنی میں 21 نئے کیسزدرج کئے گئے ۔